جنید جمشید تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے سعید انور کی دعوت پر چترال گئے تھے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

جنید جمشید تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے سعید انور کی دعوت پر چترال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے سعید انور نے جنید جمشید کو چترال میں تبلیغ کے لئے دعوت دی تھی ‘دو روز قبل ہونے والی تبلیغی مجلس میں جنید جمشید نے قیصدہ بردہ شریف سنایا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ پی کے 661جو حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا میں عملے سمیت 45افراد جابحق ہوئے ہیں جن میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ نیہا جمشید بھی شامل ہیں ۔جنید جمشید سعید انور کی دعوت پر چترال گئے تھے اور مختلف تبلیغی مجالس میں شریک ہوئے ۔اہلیان علاقہ کے مطابق دو روز قبل ہونے والی مجلس میں جنید جمشید نے قیصدہ بردہ شریف بھی سنایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :