آئیسکو،انڈر گراونڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کا منصوبہ مکمل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) آئیسکو کا انڈر گراونڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم کا منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واپڈا آئیسکو کی بجلی لائن کو انڈر گراونڈ کرنے کے لیے ایک سال قبل شروع کیا گیا۔انڈر گرانڈ ڈسٹری بیوشن لائن کا یہ منصوبہ پنڈی پھاٹک سے ذبح خانہ جہلم روڈ تک ہے جبکہ پنڈی پھاٹک سے تحصیل چوک تک کام مکمل کر کے باقاعدہ طور پر چلا دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا آغاز ایکسیئن کنسٹرکشن سید عمر فاروق شاہ اور ایس ڈی آر ای ون محمد بلال کی زیر نگرانی ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا بعد ازاں ایکسیئن کنسٹرکشن سید عمر فاروق شاہ کو بحثیت پروموشن پر ایس ای راولپنڈی تعنیات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ایکسیئن کنسٹرکشن اجمل خان تعنیات ہوئے۔

(جاری ہے)

اب اس منصوبے میںپنڈی پھاٹک سے تحصیل چوک تک کام مکمل کر کے بجلی کی سپلائی مہیا کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے عوام کو مطلع کیا جا تا ہے کہ ہائی وے نالے اور دوکانوں کے درمیان HTلائن تقریبا چار فٹ اور LTلائن تقریبا دو فٹ کی گہرائی میں ہے اس جگہ پر کسی بھی قسم کی کھدائی متعلقہ آئیسکو حکام سے رجوع کے بعد ہی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔ اس ضمن میں آئیسکو کا کہنا ہے کہ جلد ہی باقی کام بھی مکمل کر کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا۔