غیر قانونی مقیم پانچ افغانیوں کو کلر کہار پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:29

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) کلر کہار میں غیر قانونی مقیم پانچ افغانیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد شفیق اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال گل بدین ولد فیاض ، نور خان ، نذر گل ولد ثناء گل، اکبر خان ولد گل محمد، صغیر خان ولد معاذ خان، امان خان ولد گل خان سے پاکستان میں رہنے کے ثبوت طلب کیے تو وہ کوئی دستاویز اور ثبوت پیش نہ کر سکے جس پرپولیس نے 14فارن ایکٹ کے تحت ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :