کراچی سے خود کو رینجرز کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

ملزم خالد کے قبضے سے رینجرز کی وردی، اسلحہ، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) کراچی پولیس نے خود کو رینجرز کا افسر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خالد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کو رینجرز کا میجر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹتا تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خالد تمام ناجائز کاموں میں رینجرز کا نام لے کر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے رینجرز کی وردی، اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :