ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات لئے جائیں،سیف اللہ خان خانخیل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:24

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نظریاتی کے صوبائی رہنما ٹھیکیدار سیف اللہ خان خانخیل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات لئے جائیں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی کئی سال سے امریکہ کی قید میں ہے اور اسے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر سزا سنائی گئی سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ان کی رہائی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں لئے یہی نہیں بلکہ اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بھول گئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے لئے شرم کا مقام ہے کہ قوم کی بیٹی کئی سال سے امریکی جیل میں پابند سلاسل ہے ٹھیکیدار سیف اللہ خان نے بتایا کہ اسفند یار ولی خان اور سراج الحق بتائیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کس منہ سے عوام کے سامنے جاکر ووٹ مانگیں گے جبکہ انہوں نے امریکہ میں قوم کی بیٹی پر ہونے والے مظالم پر لب سی لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :