انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ ایک شخص قتل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:24

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انڈس ہائی وے پرمالو گل زیارت کے نزدیک دیرینہ عداوت پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا کلیم اللہ نے تھانہ لکی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی ذکاء اللہ کے ہمراہ موٹر کار میں نورنگ سے واپس گائوں جارہا تھا کہ مالو گل زیارت قبرستان کے قریب موٹر کار کھڑی کی اور بھائی پیشاب کرنے کی غرض سے نیچے اترا تو اسی اثناء میں موٹر سائیکل سواروں صاحبزادہ، بلال اور ان کے ساتھی نے وہاں آکر فائرنگ کردی جس سے ذکاء اللہ زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا جبکہ انہوں نے قبرستان میں پناہ لے کر جان بچائی لاش گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :