جہلم،ہوٹلوں، ریستورانوں، پارک، کیفے ، کلبوں اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) جہلم بھر کے تمام ہوٹلوں، ریسٹوراٹوں، پارک، کیفے ، کلبوں اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اقبال حسین خان نے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر دسمبر2016سے 31جنوری 2017تک جہلم بھر کے تمام ہوٹلوں، ریسٹوراٹوں، پارک، کیفے ، کلبوں اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے حکم دیا ہے ۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے محکمہ پولیس اور دیگر ڈیپارٹمینٹس کو ہدایت جاری کی ہیں کے متعلقہ مقامات پر اس حوالے سے کڑی نظر رکھیں اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے پر فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :