سرگودھا، آئی جی پنجاب کا 26 پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 22:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 26 پولیس افسران کو تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر سرفراز احمد فلکی کو اے آئی جی انسپکشن، سی پی او پنجاب، محمد ہارون جوئیہ کو ایس پی ان سروس ٹریننگ ونگ، پولیس کالج سہالہ، سید علی کو ایس ڈی پی او گجر خان راولپنڈی، انوش مسعود چوہدری کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، شہباز الٰہی کو ایس ڈی پی او کابنہ لاہور، محمد معاذ ظفر کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور، شاہنواز کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان، ایس ڈی پی او ملتان منصور عالم کو ایس ڈی پی او میاں چنوں، خانیوال، جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی، ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او مخدوم رشید ملتان، اے ایس پی محمد عمران سیٹھی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک، ماہ نور علی کو ایس ڈی پی او احمد پور ایسٹ بہائوالپور، زونیرہ نور کو ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال، ایس ڈی پی او سٹی ساہیوال ضیاء الحق کو ایس ڈی پی او صدر پاکپتن، محمد بہرام خان کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل اباد محمد پرویز احمد خان کو ایس ڈی پی او سول لائنز فیصل آباد، ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ، ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ محمد اکمل کو ایس ڈی پی او شور کوٹ جھنگ، ایس ڈی پی او شور کوٹ جھنگ سعادت علی کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد، ڈی ایس پی پی ایچ پی حافظ مرید عباس کو ٹریفک پنجاب،، ہمایوں افتخار کو پی ایچ پی، حفیظ الرحمن کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن 7th کلب روڈ لاہور، ڈی ایس پی عاطف حیات کو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، شازیہ سرور کو ایس ڈی پی او کینٹ، گجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی (ساہیوال) فرخ جاوید اور ایس ڈی پی او صدر منڈی بہائوالدین سید ذوالفقار علی گیلانی کو سینٹرل پولیس آفس لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :