سرگودھا،پنجاب حکومت کی جانب سے لیز ہولڈروں کیخلاف گھیرا تنگ کیے جانے کا فیصلہ

حکومت مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کیخلاف سخت اقدام کے احکامات

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے لیز ہولڈروں کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کا فیصلہ، حکومت مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیے جانے کیلئے احکامات جاری۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں پہاڑی لیز مالکان جو مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ڈی سی او سرگودھا دانش افضال کی جانب سے 9 مختلف لیز ہولڈروں کو سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر کے 7 یوم میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی او سرگودھا کی جانب سے جن لیز مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں عامر مجید خان نیازی، عبدالرشید خان نیازی، شہباز احمد، صوفی محمد انور، شعیب خان نیازی، ہارون خان نیازی، چوہدری محمد حنیف کو جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

نہ ہی آپ لوگوں کے پاس ٹیکنیکل سٹاف، بارود کے استعمال اور سٹاک رجسٹر نا مکمل جبکہ مزدوروں کیلئے حفاظتی اقدامات کیلئے سامان بھی میسر نہ ہے۔ اگر 7 یوم میں جواب نہ دیا تو آپ کو جاری کیے گئے بارودی لائسنس ای ایل 4 منسوخ کر دیئے جائیں گے اور بعد ازاں ان کے لیز پر دی جانے والی پہاڑیوں کے ٹھیکے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ ڈی سی او آفس کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کے بعد لیز مالکان میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :