ڈسٹرکٹ الیکشنکمیشن کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات

بدھ 7 دسمبر 2016 22:20

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) -ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن میاں اقبال مظہر نے کہاکہ ووٹ قومی امانت ہے جسے بہتر نمائندوں کے چنائو کیلئے درست طریقے سے استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کیلئے ذاتی دلچسپی لی جائے ․ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہاکہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاںتشکیل دے دی گئی ہیں جن میں تمام شعبوں کی نمائندگی کی گئی ہے ․ ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں ، دینی مدارس و عبادت گاہوں کے علاوہ عوامی مقامات پر لیکچرز ، واک ، پمفلٹس اور تھیٹر ڈرامے منعقد کرائے جائیں گے ․ قومی شناختی کارڈ ووٹ کے اندراج کی پہلی سیڑھی ہے ․ سیمینار سے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین ، عطا الرحمن ، انجم حسین ،چیف ایگزیکٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی ، الیکشن آفیسر ستار سردار ، طیبہ عزیز ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جمعہ خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ․ دریں اثنا ضلع کونسل ہال سے بمبے ہوٹل چوک تک آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا اس موقع پر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ․ تقاریب میںڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو ارشاد احمد ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمداکرم ، سلیم الیاس سمیت مختلف محکمو ں اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے ․

متعلقہ عنوان :