سانگھڑ،ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن کے الیکشن 2017

صدارت کیلئے تین اورجنرل سیکریٹری کے چارامیدوار میدان میں اتر گئے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:17

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) نگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن کے الیکشن 2017کی صدارت کیلئے تین اورجنرل سیکریٹری کے چارامیدوار میدان میں اتر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سانگھڑ کے الیکشن برائے سال 2017کیلئے صدر جنرل سیکریٹری اور دوسرے تمام عہدوں کیلئے امیدواروں نے فارم ریٹرنگ آفیسر سائیں بخش نظامانی کے پاس جمع کرادئے ہیں جس کہ بعد سندھ بار کائونسل کے ممبر نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی لسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کیلئے طارق محبوب،ظفر حیات شاہ ،مختیار احمد بھٹی جنرل سیکریٹری کیلئے حسن علی لسکانی ،امان اللہ جدون،یاسین خاصخیلی ،سنیل کمارنے فارم جمع کرائے ہیں جبکہ سندھ بار کائونسل کی نگرانی میں 20دسمبر2016کو ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سانگھڑ کا الیکشن منعقد ہوگاجس میں 266سے زائد وکلاء جو کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سانگھڑ کے ممبرہیںوہ ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپنے نئے صدر جنرل سیکریٹری اور عہدے داروں کو برائے سال 2017کے لئے منتخب کریں گے

متعلقہ عنوان :