سانگھڑ،کاشتکار کو لینڈاور بھتہ خور مافیا کی جانب سے فصل کاشت کرنے پر دھمکیاں اور بھتہ طلب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:17

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)سانگھڑکاشتکار کو لینڈاور بھتہ خور مافیہ کی جانب سے فصل کاشت کرنے پر دھمکیاں اور بھتہ طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی دیھ سیھونی کے کسان عبدالرسول بگٹی نے 64ایکڑ زرعیفصل زمین کرنل ریٹائرڈ اقبال شاہ سے ۵ سال کے مقاعدے پر لے کر فصل کاشت کی تو یونین کائونسل صدرٹ کے پیپلز پارٹی کے جنرل کائونسلر علی حسن جونیجو ،اختر جونیجواور ان کے کرمنل ساتھی جوکہ لینڈ مافیا اور بھتہ خور مافیہ سے تعلق رکھتے ہیں میرے اور میرے خاندان کے دشمن بن چکے ہیں اور میری زمین پر کاشت کی گئی چاول اور گنے کی لاکھوں روپے کی فصل کو پانی روک کر خراب کر رہے ہیں اور میری زمینوں پر کام کرنے والے ہاریوں اور مزدوروں کو بھی مختلف طریقوں سے دھمکیاں دے رہے ہیں اور کسان سے 5000روپے فی ایکڑ فصل کا بھتہ طلب کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بھتہ نہ دیا گیا تو تمہاری فصل کو تباہ کردیں گے اور زمین پر بھی قبضہ کر لیا جائے گا کسان عبدالرسول بگٹی نے ڈی جی رینجر سندھ، وزیراعلی سندھ،آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ لینڈ اور بھتہ خور مافیہ کے سرغنہ پیپلز پارٹی کے جنرل کائونسلر سے مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے