سانگھڑ،ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل حال میں تقریب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:17

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل حال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈی سی عمر فاروق بلو تھے جبکہ اے ڈی سی زوہیب مشتاق نائب چیرمین ضلع کونسل جمال الدین آرائیں سمیت ضلع بھر سے منتخب ضلع کونسل کے ممبران کے علاوہ میڈیا اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عمر فاروق بلو کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ درج کروائیں تاکہ آپ کے مستقبل کا فیصلہ بہتر انداز میں ہوسکیں انھوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ نادرہ اور الیکشن کمشن کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں خواتین کے ووٹ انتہائی کم ہیں دیہی علاقے کی عوام ووٹ درج کروانے اور کارڈ بنوانے کے سلسلے میں تعاون نہیں کرتے جمال الدین آرائیں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے پاس اسٹاف اور وسائل نظر نہیں آتے انھوں نے زور دیا کہ الیکشن کمشنر میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور نادرہ کی جانب سے فری میں کارڈ بنوانے اور کارڈ بنوانے میں مشکلات کو کم کیا جائے کیونکہ دیہی علاقے میں 50فیصد خواتین اور مرد ایسے ہیں جن کی عمر یں 50سال تک پہنچ چکی ہیں مگر اب تک ان کے کارڈ نہیں بنے جس کی وجہ سے ووٹ کے اندارج میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اس موقع کے حوالے سے ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوان :