پاکستان ایران دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور خون کے رشتوں سے بھی بالاتر ہے، نائب ناظم مری

بدھ 7 دسمبر 2016 22:15

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان ایران دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور خون کے رشتوں سے بھی بالاتر ہے آج امت مسلمہ کو ایک ہونا پڑیگا اسی میں ہماری کامیابی ہے ان خیالات کااظہارمرزاسہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایران ایمبسی اسلام آباد کی طرف سے منعقدہ فلم فیسٹیول کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا،فیسٹیول میں پیش کی جانے والی فلم بچہ ہای ابدی کی کہانی ایک معذور بچہ کے گرد گھومتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کو کس طرح خصوصی افراد کے ساتھ پیش آنا چاہیے تقریب میں طلباء اساتذہ، سیا سی و سماجی شخصیات،میڈیا، مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مری آرٹس کونسل اور ایران ایمبیسی اسلام آباد کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں اغراض و مقاصد بیان کئے اور ایران ایمبیسی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم فیسٹیول کے لئے مری آرٹس کونسل کا انتخاب کیااانھوں نے مزید کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے دوست ممالک میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :