شاعرہ اور ادیبہ نصرت آراء طاہر خیلی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 21:51

تربیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) غازی کی ممتاز ماہر تعلیم، سماجی کارکُن، شاعرہ اور ادیبہ نصرت آراء طاہر خیلی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئیں۔ آئندہ زندگی عوامی و سماجی خدمت میں گذارنے کے عزم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کے گائوں عیسیٰ سے تعلق رکھنے والی ممتاز ماہر تعلیم، سماجی کارکُن، شاعرہ اور ادیبہ نصرت آراء طاہر خیلی جو کہ بنیادی طور پر شعبہ تدریس سے وابستہ تھیں زندگی کے قیمتی 33سال تدریس کے شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئیں۔

نصرت آرا طاہر خیلی اپنی مدت ملازمت کے دوران درجنوں سکولوں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتی رہیں اور اپنے بہترین تدریسی اسلوب کی وجہ سے علاقہ بھر میں اپنی ایک خاص پہچان اور مقام کھتی تھیں۔

(جاری ہے)

نصرت آرا طاہر خیلی شعبہ تدریس کے ساتھ منسلک ہونے کے علاوہ ایک معروف شاعرہ اور ادیبہ بھی ہیں۔ ابھی تک ان کی شاعری کی دو کتابوں " ترک وفا کے بعد "اور"اداس پھول" کے علاوہ ایک دینی کتا ب " مجموعہ وظائف "شائع ہو چکی ہیںجو عوامی سطح پر بے پناہ مقبول ہوئیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد نصرت آرا طاہر خیلی کے اعزاز میں مختلف سکولوں کی جانب سے الوادعی پارٹیوں کا سلسلہ جاری ھے۔ اس موقع پر نصرت آرا طاہر خیلی نے بتایا کہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی رفاعی کاموں میں گذارنے کا ارادہ رکھتی ہیںاور اس سلسلہ میں گائوں عیسیٰ میں خواتین کے ایک دینی مدرسہ جو کہ پہلے بھی ان کی نگرانی میں چل رہا ہے کی اپنی عمارت کے لئی5مرلہ زمیں عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب چونکہ وہ سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکی ہیں اس لئے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے ہر شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی اور انسانی خدمت ہی ان کی باقی زندگی کا مقصد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :