تر بیلا غازی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی

دریائے سندھ سے بھاری پتھر اور گھاڑ اٴْٹھانے پر اٹھا رہ ٹریکٹر ٹرالیاں دو ڈمپر اور دو ایکسویٹر تھانہ غازی میں بند

بدھ 7 دسمبر 2016 21:51

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرکاروائی کر تے ہوئے دریائے سندھ سے بھاری پتھر اور گھاڑ اٴْٹھانے پر اٹھا رہ ٹریکٹر ٹرالیاں دو ڈمپر اور دو ایکسویٹر تھانہ غازی میں بند کر دیئے تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے آباد دیہا ت قاضی پور کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو درخواست دے رکھی تھی کہ موسم سرما میں تر بیلا جھیل میں پانی کی کمی کے باعث دریائے سندھ خشک ہو جاتا ہے کاروباری حضرات موقع سے فائدہ اٴْٹھاتے ہو ئے غیر قانونی طور پر دریائے سندھ سے پتھر اور گھاڑ نکال کر لے جاتے ہیں جس سے دریائے سندھ کے پانی کا رخ دریا کنارے رہائشی آبادیوں اور زرعی اراضی کی طرف ہو جاتا ہے جس سے مقامی افراد کو شدید نقصان پہنچتاہے جس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے دفعہ 144کا نفاذکر کے پتھر اٴْٹھانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی گزشتہ روز ٹھیکیدار حنیف کے اہلکارہمراہ بھاری مشنری کے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر پتھر نکال رہے تھے کہ اچانک اسسٹنٹ کمشنر غازی عثمان اشرف نے ہمراہ پولیس نفری چھاپہ مار کر کام میں مصروف ٹھیکیدار کے اہلکاروں اوربھاری مشنری کو تحویل میں لینے کے ا حکامات جاری کر دیئے جس پر تھانہ غازی پولیس نے فوری طور پر کاروائی کر تے ہو ئے ا ٹھارہ ٹریکٹر ٹرالیاں ،دوڈمپر اور دو ایکسویٹر کو تھانہ غازی میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :