حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کا روڈ میپ دے ، محمد اویس گھمن

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ محمد اویس گھمن ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز احمد بریارنے کہا ہے کہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کا روڈ میپ دے اور قومی پالیسی تشکیل دے ، کشمیر کے مسئلہ کو پاکستان کی سیکورٹی کے ساتھ نتھی کیا جائے اب عملی کام کرنے کا وقت آگیا ہے کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ،بھارت لائن آف کنٹرول پر حملے کر کے اپنی خفت مٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ، بارڈر پر بہت سے کشمیریوں نے ہجرت کی ہے لیکن حکومت نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا ان خیالات کااظہار انہوںنے ماہانہ سٹاف میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بادشاہت کے دن اب گنے جاچکے ہیں اورحکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اورآئندہ انتخابات میں عوام ان حکمرانوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والے کیونکہ حکمرانوں موجودہ حکمرانوں نے اپنی سیاست بچانے اوراپنے کاروبار چمکانے کی خاطر سارے ملک کو دائو پر لگا دیا ہی