انفرادی اوراجتماعی ترقی کے لیے تعلیم کاحصول بہت ضروری ہے، فرخندہ جبین

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز تحصیل سمبڑیال میڈیم فرخندہ جبین ، اللہ رکھا راشد نے کہا ہے کہ انفرادی اوراجتماعی ترقی کے لیے تعلیم کاحصول بہت ضروری ہے ، یہی وجہ ہے کہ دین اسلام نے حصول علم کو ہر مرد اور عورت پر واجب قراردیا ہے ، دورجدید میں قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں پنہاں ہے جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر بچیوں کو زیورِتعلیم سے آراستہ کیا جائے تو ہماری قومی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی ، ان خیالات کااظہار انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرام برائے مقابلہ جات میں مضمون نویسی ،تقاریر اردو ، انگلش میں تحصیل بھر میں اول آنے والی طالبات میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے ٹیچرز اورطالبات سے خطاب کے دوران کیا ،انہوںنے مزید کہا کہ ایک بچی کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا گویا پورے خاندان کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ، بچیوں اوربچوں میں ادبی تحریری ،تقریری مقابلہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے علم دوست ہونے کا ثبوت ہے اس سے بچوں اوربچیوں میں ٹیلنٹ کھل کر سامنے آتا ہے ، جو کہ ایک احسن اقدام ہی

متعلقہ عنوان :