نورکوٹ،کنز الایمان بیکن سکول کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

بدھ 7 دسمبر 2016 21:50

نورکوٹ،کنز الایمان بیکن سکول کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی
نورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)کنز الایمان بیکن سکول نورکوٹ مینگڑی کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی جو قصبہ نورکوٹ مینگڑی کی مختلف شاہراہوں سے گذری ریلی کی قیادت امیر جماعت اہلسنت علامہ حکیم عبدالرزاق ،پرنسپل سکول مصدف حسین نقشبندی ،قاری محمد عدیل رضوی ،چئیرمین ادارہ مفتی شاہد محمود مدنی ،پرنسپل شکرگڑھ ساجد محمود عطاری ،امیر تحریک صراط المستقیم ضلع نارووال مفتی شاہد رفیق مدنی ،علامہ یاسین نورانی ،علامہ شہزاد عطاری ،قاری نوید آسوی ،علامہ شہباز رضوی ،قاری محمد امین ،امیر سنی تحریک شکرگڑھ میاں عبدالرزاق ،کنوینر قاری محمد رفیق عطاری ،مرکزی امیر عالمی دعوت لاثانی قاری نعمت اللہ جماعتی اور دیگر علما اکرام مذہبی سکالرز ادارہ کے طلبا طالبات نے کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر سرکار کی آمد مرحبا جشن میلاد النبی کے حوالے سے پیارے پیارے کلمات درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالرزاق ،قاری عدیل ،مصدف حسین نقشبندی اوردیگر نے کہا کہ ہمارے پیارے آقا سرور کونین نبی کریم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد تشریف آوری سے جہالت اندھیروں کا خاتمہ ہوا ہر طرف نور ہی نور اجالا ہی اجالا چاندنی ہو گئی آپ نے عدل و انصاف کا معاشرہ قائم کیا ،سرکار دو عالم نے غلاموں اور خواتین کی عزت بحال کر کے انکے حقوق متعین کئے حضور نبی کریم کی آمد سے انسانی رشتوں کو پہچان ملی سرکار دو عالم نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ میلاد منانا بھی نبی کریم کی عظمت کو بیان کرنا ہے حضور ﷺکی زات مبارکہ وجہ کائنات ہے میلاد کی محفلیں سجانا اللہ کی نعمت کا شکر بجا لانا ہے کیونکہ حضور ﷺوہ ضابطہ حیات لائے جس پر عمل کامیابی کی ضمانت ہی