عبدالحکیم ،نجی سکیورٹی گارڈ محمد یوسف نے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

بدھ 7 دسمبر 2016 21:46

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) تفیصل کے مطابق گزشتہ رات نجی سکیورٹی گارڈ محمد یوسف نے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس ایچ او تھانہ عبدالحکیم چوہدری عبدالطیف نے ڈاکووں کی تلاش میں بھاری نفری کے ہمراہ جناح کالونی اور چاہ ڈیری والہ میں سرچ ٓاپریشن کیا اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش افضال خان کو بھی پکڑ لیا۔ جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ مزید تفتیش میں انکشافات متو قع ہیں

متعلقہ عنوان :