Live Updates

وزیراعظم دولت اورکاروبارکا ریکارڈ قوم کو کیوں نہیں دکھاتے، عظیم نوری گھمن

نواز شریف جس پرپردہ ڈالنا چاہتے تھے سپریم کورٹ میں وہ پردہ اٹھ گیا ہے،رہنما تحریک انصاف

بدھ 7 دسمبر 2016 21:46

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) راہنما تحریک انصاف وسابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم دولت اورکاروبارکا ریکارڈ قوم کو کیوں نہیں دکھاتے نواز شریف جس پرپردہ ڈالنا چاہتے تھے سپریم کورٹ میں وہ پردہ اٹھ گیا ہے قوم جان گئی ہے کہ سب جھوٹ تھا قوم اورپارلیمنٹ سے جھوٹ بولاگیا کہ سارے ثبوت ہیں سب کچھ ریکارڈ پر ہے اب کیوں بولتی بند ہوگئی کہ ریکارڈ نہیں ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا پی ٹی آئی اورعمران خان نے شریف فیملی کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں کردی ہے وزیراعظم کی تقریر کو بھی سیاسی قراردیا گیا جو سیاست کو عبادت سمجھنے کے دعوے دار تھے اب سیاست کو جھوٹ کے لیے استعمال کررہے ہیں وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں سچ بول دیا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں نہ ہی کوئی ریکارڈ ہے سارے کا سارا کھیل قوم جان گئی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات