کراچی،ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کا ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کیلئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017کیلیئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔منگل کو جاری ایک بیان میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ محمد ندیم شریف، چیئرمین محمد نعیم شریف ،سینئر وائس چیئرمین حسن مسعود مرزا ،ایف پی سی سی آئی کے ای سی ممبر جاوید حسن اور ایف پی سی سی آئی کے جی بی ممبر محمد کومیل پولانی نے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے الائنس پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کا اتحاد بزنس کمیونٹی کیلیئے نیک شگون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں کیونکہ اس ہی میں بزنس کمیونٹی کی بقاء ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلیئے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔

عبدالرحیم جانو فیڈریشن کے معاملات اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادان کو ایک دیانتدار، راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔عبدالرحیم جانو قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعتکار ی کیلیئے پالیسیاں مرتب کریں گے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے ۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملکی معیشت اور ایف پی سی سی آئی کی بہتری کیلیئے کام کیا ہے اور بزنس کمیونٹی کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ ان کے مسائل بھی احسن طریقے سے حل کیئے ہیں ۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کی طرح بزنس کمیونٹی کومتحدکریں گے بلکہ اپنے پہلے دور سے بڑھ کربزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے ۔

دریں اثناء بزنس میں پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے چیئر مین میاں زاہد حسین ، صدارتی امیدوارعبدالرحیم جانو ،سینیئر نائب صدر کے امید وارمیاں انجم نثار،نائب صدر کے امید وارثاقب فیاض مگوں،ذکریاعثمان اورپاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چاولہ ،سینئروائس چیئرمین یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ اوردیگر نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کی طاقت سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔#

متعلقہ عنوان :