لاڑکانہ، پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 7 دسمبر 2016 21:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تعلقہ پولیس نے ملزم محمد موسیٰ جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، روپوش ملزم زاہد چانڈیو کو پسٹل اور گولیوںسمیت، تھانہ آریجا کی پولیس نے ملزم نواز شر کو رپیٹر سمیت، تھانہ رحمت پور کی پولیس نے ملزم اصغر عرف اچھو وکو کو جبکہ اسی تھانہ کی پولیس نے ملزم وزیر پتافی کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :