پیزا ہٹ نے نئی پراڈکٹ ٹرپل ٹریٹ بکس متعارف کرادیا

بدھ 7 دسمبر 2016 20:44

پیزا ہٹ نے نئی پراڈکٹ ٹرپل ٹریٹ بکس متعارف کرادیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بین الاقوامی فوڈ چین میں نمایاں مقام رکھنے والے پیزا ہٹ نے نئی پراڈکٹ ٹرپل ٹریٹ بکس متعارف کرادیا ،اس بات کا اعلان پیزا ہٹ کی چیف مارکیٹنگ اور اینوویشن آفیسر ماریہ خان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا، ماریہ خان نے بتایا کہ ٹرپل ٹریٹ بکس تین افراد کے لیے مکمل کھاناہے جس میں ایک ریگولر پیزا، 10.5انچ کا کلاسک ہینڈ ٹاس پیزا، چکن ونگز، Potato Wedges، دو ڈپس، اور چاکلیٹ سے بھرپور چاکلیٹ ہرشیز، کوکیز شامل ہیں، ڈیل کی قیمت صرف 2500روپے رکھی گئی ہے، یاد رہے کہ اس ڈیل میں چکن تکہ ، چکن فجیتہ، فجیتہ سیلین ، ہاٹ اسٹف اور ویری ویجی کے ذایقے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پیزا ہٹ کی تاریخ نت نئی ایجادات سے بھری پڑی ہے، کھانے کی صنعت میں نت نئی جدت اور مختلف ڈیلز متعارف کرانے کا سہرا پیزا ہٹ کو جاتا ہے، ٹرپل ٹریٹ بکس نہ صرف آپکے خاندان کے لیے بلکہ دوست احباب کی تواضع کے لیے بہترین ڈیل ثابت ہوگی ۔