ووٹر کے قومی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں ایک سیمینار کا اہتمام

بدھ 7 دسمبر 2016 20:28

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی دن برائے ووٹران سات دسمبر کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار سے میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن خضدار فیاض حسین مراد،ڈسٹرکٹ ایکشن کمشنر خضدر عطا ء اللہ بروہی ،الیکشن آفیسر خضدار فاضل محمد ،سلطان احمد شاہوانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین فریدہ ملک سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بلداتی نمائندوں نے خطاب اور شرکت کی جن میں حیدر زمان بلوچ ،عبید اللہ گنگو ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز زہری بھی شامل ہیں میر عبدالرحیم کردنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے اس کی مثبت استعمال سے فعال اور صحت مند قومیں بنتی ہیں ووٹ کو قومی امانت بھی تصور کیا جاتا ہے جمہوری نظام میں بھی حق رائے دہی کو بڑی اہمیت حاصل ہے حق رائے دہی انسان کاوہ حق ہے جس کے استعمال سے وہ اپنی منشاپر اپنے پسند کا نمائند چنتا ہے جو ووٹر اپنی رائے دہی کا حق استعمال کرتا ہے وہاں زندگی کا معیار بلند ہوتا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ووٹ انسان کی زندگی میں تبدیلی لا سکتا ہے اور انسانی معیار زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی ہے وہاں کا عوام ازادی سے اپنا حق راہی کا استعمال کیا اس لیئے یہ کہنا بے جا نہیں کہ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرے اس سے بلدیاتی نظام سے لیکر اعلی ایوانوں تک اپنے نمائندے کے چنائو کا حق حاصل ہے اور یہ حق پاکستانی قوانین کے مطابق ایک وووٹر دیا گیا ہے مقررین نے کہا کہ نوجوان طبقہ جو کہ ملک کی بہت بڑی آبادی پر مشتمل ہے ان کو چاہیئے کہ وہ الیکشن کے موقع پر نہ صرف اپنا ووٹ کاسٹ کریں بلکہ اپنے لوگوں کی صحیح راہنمائی کریں تاکہ وہ اپنے لیئے دیانت دار اور مخلص قیادت لایا جائے مقررین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سات دسمبر کو قومی دن برائے رائے دہندگان منانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور و آگہی اجاگر کرنا ہے ۔