ووٹ ایک امانت ہے جس کی بہت بڑی اہمیت ہے، عوام الیکشن میں اپنے ضمیر کے مطابق بلاخوف وخطر اپنے نمائندوں کو منتخب کریں ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر

بدھ 7 دسمبر 2016 20:28

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے جس کی بہت بڑی اہمیت ہے عوام الیکشن میں اپنے ضمیر کے مطابق بلاخوف وخطر ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو ان کے اور پاکستان کے لئے ایوانوں میں بیٹھ کربہترین قانون سازی کریں، ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو چائیے کہ وہ سیمینارز،پروگرامز،واک ڈویژنل اور ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ تحصیل ،یونین کونسل اور دیہی علاقوں میں منعقد کرائے جائیں تاکہ ووٹ کی اہمیت زیادہ سے زیادہ اجاگر ہوسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ الیکشن کی جانب سے ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ریجنل الیکشن کمشنر نصیرآباد محمد دین ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی،ڈی ڈی او ایجوکیشن تمبو محمد صادق عمرانی،ڈی ڈی اوفیمیل خانزادی بلوچ،پروفیسرمحمدابراہیم ابڑو،انجمن تاجران کے صدر کامریڈتاج بلوچ،شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی،سول سوسائٹی کے بازمحمد پیچوہا،علی احمد ماندائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ریجنل کمشنر نصیرآباد محمد دین نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کے طاقت کے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے الیکشن کمیشن کے پاس عوام کی بہت ہی زیادہ اہمیت ہے اور آج کے دن کو قومی دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام الیکشن میں ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق ایسے افراد کو دیں جو ان کے لئے ایوان میں بیٹھ کر عوام کے لئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے لئے بہترین فیصلے کرے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ہے ملک میں خواتین کا کردار بھی اہم ہے مگر ان کے ووٹ دینے کا فیصلہ بھی مرد حضرات کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ کی بات ہے ہمیں چائیے کہ ہم خواتین کی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اپنا فیصلہ خود کرسکیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مختلف حیلے بہانے پیرومرشدوں،وڈیروں کو استعمال کرکے ووٹ لینے کی کوشش کرتے ہیںمگر پڑھے لکھے معاشرے میں رہنے والے افراد اپنا ووٹ صرف روڈ کے ٹکڑے اور ٹرانسفارمر دینے کی امید پر استعمال کرنے کے بجائے اس لئے استعمال کریں کہ ووٹ دینے کے بعد منتخب ہونے والے نمائندے ایوان میں بیٹھکر بہترین قانون سازی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :