چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر 3بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج‘2گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 20:28

ساہیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر 3بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج‘2گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اینٹوں کے بھٹوںپر چائلڈ لیبر سے مشقت لینے پر پابندی عائد ہے جس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ نے مہم شروع کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صباء اصغر علی نے 120/9-L میں بھٹہ پر ریڈ کرکے مقصود اور 114/9-Lمیں ذوالفقار کو گرفتارکرکے جبکہ 153/9-Lمیں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر سعید محمد حیدر نے چھاپہ مار کر خورشید وغیرہ 2ملزمان کے خلاف رپورٹ کی۔ پولیس تھانہ کمیر نے دوملزما ن کو گرفتارکرکے 6افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔