ووٹ کو ملک وقوم کے وسیع تر قومی مفاد میں کاسٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

بدھ 7 دسمبر 2016 20:11

پاکپتن۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ووٹ قوم کی امانت ہے ، ووٹ کو ملک وقوم کے وسیع تر قومی مفاد میں کاسٹ کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تمام شہری اپنے ذاتی مفادات کو بلائے طاق رکھ کر ملک وقوم کے وسیع تر قومی مفاد میں اپنے ووٹ کا سٹ کریں اور اس عمل کے ذریعے امانت دار،دیانتدار ، قیادت کو منتخب کریں، ووٹ دینا محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز نے نیشنل ووٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، سیمینار میں ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری شاہد اقبال ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ اداروںکے افسران نے شرکت کی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز نے کہاکہ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کے ووٹ ترجیح بنیادوں پر بنوائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ عورتوں ، مردوں ، نو جو انوں ، معذور افراد ، خواجہ سرا، اور اقلیتوں کو ووٹ دینے کے برابر کے حقو ق حا صل ہیں ،ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری شاہد اقبال نے کہا کہ عوام اپنے علاقے کے بہترین امیدوار کو ووٹ دے کر منتخب کریں جو آپ کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والے مسائل حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :