تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے کی زد میں آ کر جاں بحق

بدھ 7 دسمبر 2016 20:11

پاکپتن۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا،تفصیلات کے مطابق امجد کالونی قبولہ کا رہائشی اعجاز احمد اپنے بھائی دلشاد علی کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ کالٹیکس پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالہ نمبرایس ایل ایل9580 نے اعجاز احمد کو روندتے ہوئے کچل ڈالا جس سے اعجاز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور باغ علی ٹرالہ چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :