دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، 3افراد شدید زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:11

دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، 3افراد شدید زخمی
چیچہ وطنی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) کمالیہ روڈ پر11موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کا آپس میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمالیہ روڈ پردو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوان باتیں کرتے ہوئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں اور گر کر شدید زخمی ہو گئے اور 30سالہ محمد عثمان محلہ مدینہ آباد کمالیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ محمد بلال ،ریاست علی اور ثناء اللہ سکنہ کمالیہ شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں ریسکیو1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :