دیرینہ رنجش پردو گروپوںمیں فائرنگ، راہگیر بچہ جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

چیچہ وطنی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) دیرینہ رنجش پردو گروپوںمیں تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں12سالہ راہگیر بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 31/11-Lمیںجوتہ گروپ اور جٹ گروپ کے درمیان دیرینہ رنجش چلی آ رہی تھی جن کے درمیان منگل کے روز تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ سے 12سالہ بچہ راہگیرمعصب علی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراداظہر،درازی وغیرہ شدید زخمی ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پانی کے تنازعہ پرجوتہ گروپ کے دو افراد فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیںجس کا ملزم نصیب ضمانت پر گھرآیاہوا تھا ۔ پولیس تھانہ غازی آبادنے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :