ساہیوال میں 200مستحق دیہاتی خواتین میں اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینسیں تقسیم

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

چیچہ وطنی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی انسان دوست انقلابی پالیسی کے عملی اظہار کے طور پر ساہیوال میں 200مستحق دیہاتی خواتین میں اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینسیں تقسیم کی گئی جن کی مالیت کروڑوں روپے تھی -دودھ دینے والے ان جانوروں کی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے تمام ذرائع عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

قبل ازیں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہد سجاد اور ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دودھ اور گوشت دینے والے حلال جانوروں کی افزائش کے لئے شب و روز مصروف ہیں -انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے پر مستحق افراد میں بکریاں بھی تقسیم کی جائیں گی -قبل ازیں اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے احسن اقدامات کو سراہانے کے علاوہ ان کے برادر نسبتی کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی -

متعلقہ عنوان :