پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں09ا فراد جاں بحق،698زخمی ہوئے

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں470افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور23کم عمرڈرائیور،317مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :