17 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، لیسکو چیف

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) کمرشل اور ڈومیسٹک ایریاز میں سٹڈی مکمل کی جاچکی ہے، لیسکو کی حدود میں دس ہزار مقامات کو خطرناک قراردیا ہے اور ہرڈویژن کوپچاس خطرناک مقامات پر ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،2017 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لیسکو چیف سید واجد علی کاظمی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے دورہ کے موقع پرریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اورمارکیٹوں کے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سات لاکھ میٹر خریدے جارہے ہیں، اس سے جلے ہوئے میٹرتبدیل کرنے اور اووربلنگ کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ شہر میں چار ہزار مقامات کو خطرناک قراردیا گیا ہے،اس موقع پر میاںرحمان عزیز نے کہاکہ بجلی کی تر سیل میں خامیوں کی وجہ سے اب بھی کئی شہروں میں صنعتی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، میاں رحمان نے لیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفارمر کو تبدیل یا ٹھیک کرنے کی ایس او پی پبلک کی جائے،صنعتوں کوبجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صنعتکاروں اور تاجروں نے چیف لیسکو سید واجد علی کاظمی کو لوڈشیڈنگ اورمارکیٹوں میں لٹکتی تاروں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :