پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 435 ملین کی وصولی کر لی،چیف ایگزیکٹو محمد ایوب

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ فصل ربیع 2016-17ء کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں 31 دسمبر 2016ء تک 2500 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس امرکا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا، انہوں نے کہا کہ بینک اس وقت مذکورہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ فصل خریف 2016ء کی وصولی بھی کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بینک نے فصل خریف 2016ء کیلئے 1722.239 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے، انہوں نے کہا کہ بینک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2016ء سے 5 دسمبر 2016ء تک 435 ملین روپے کی وصولی بھی کی ہے، صدر بینک نے سٹاف کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :