سعودی عرب پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کر نا چاہتا ہے ، پاکستان کے تاجر سعودی عرب کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کریں ، سعودی سرمایہ کارسٹیل اور فوڈ پراسسنگ کے شعبوں سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز میں دلچسپی رکھتے ہیں ،ونوں ممالک تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کرنے اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کرنے کی حوصلہ افزائی کریں ، پاکستان کی تاجر برادری کو سعودی عرب میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں ہر ممکن تعاون کر ینگے
سعودی سفیر عبداللہ مرذوق الزاہرانی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو ،باہمی تجارت کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال
بدھ 7 دسمبر 2016 19:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرذوق الزاہرانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا اور اسے اپنا اہم تجارتی پارٹنر سمجھتا ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کر نا چاہتا ہے ، پاکستان کی تاجر برادری کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں لہذا وہ سعودی عرب کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کریں ، سعودی عرب کے سرمایہ کار پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز میں دلچسپی رکھتے ہیں، خاص طور پر سٹیل اور فوڈ پراسسنگ کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ وینچرز کے عمدہ مواقع موجود ہیں ،ونوں ممالک تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کرنے اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جس سے دوطرفہ تجارت مزید بہتر ہو گی ، سعودی سفارتخانہ پاکستان کی تاجر برادری کو سعودی عرب میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.