عدالت کے باہر او ر اندر ہمیشہ سچ بولا ،نہ پہلے کچھ چھپایا نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے،پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے عدالت خود سماعت کرے یا کمیشن بنائے ، ہر فیصلہ قبول ہوگا

وزیراعظم نوازشریف کی قانونی ٹیم سے ملاقا ت میں گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عدالت کے باہر او ر اندر ہمیشہ سچ بولا ،نہ پہلے کچھ چھپایا نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے،پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے عدالت خود سماعت کرے یا کمیشن بنائے ، ہر فیصلہ قبول ہوگا۔ وہ بدھ کو قانونی ٹیم سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میںقانونی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے پانامہ کیس سے متعلق وزیراعظم کو بریف کیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت سے متعلق امور پر بھی مشاور ت کی گئی،وزیراعظم نے کیس سے متعلق اپنے موقف پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے باہر اور عدالت میں پہلے بھی سچ بولا ،نہ پہلے کچھ چھپایا نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے،پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے عدالت خود سماعت کرے یا کمیشن بنائے قبول ہوگا۔(خ م)