لاہور ، کوڑے کے ڈھیر سے آدھا کلو وزنی دستی بم برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا، شہر بڑے حاد ثے سے بچ گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ ،گرومانگٹ روڈ پر کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ برآمدکیا گیا جسے بم ڈسپوزل سکوااڈ نے ناکارہ بنادیا۔گزشتہ روز گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑا دان سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہینڈ گرنیڈ ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کا وزن آدھا کلو تھا بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنادیا جس سے شہر ایک بڑے حاد ثے سے بچ گیا ہے واضح رہے کہ گرومانگٹ روڈ پر میڈیا ہائوسز کے دفاتر بھی موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں ربیع الاول کے حوالیسے تقریبات بھی جاری ہیں واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :