پنجاب کی بار ایوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ

اضلاع کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 556 کمپیوٹرمیزیں اور دفتری سامان مہیا کیا جائے گا

بدھ 7 دسمبر 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں556 کمپیوٹرز میزیں اور دیگر دفتری سامان مہیا کیا جائے گا،بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس کے قیام کا مقصد وکلاکو بار رومز میں سہولیات فراہم کرنا ہے جہاں وکلااپنے کیسز کی تیاری کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین سے آن لائن استفادہ کر سکیں گے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کمپیوٹر کلینکس کے قیام کے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کمپیوٹرز، کمپیوٹر ٹیبل، انٹرنیٹ اور دیگر دفتری سامان مہیا کرے گی، اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، وکلانے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز میں وکلاکو کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وکلاکو بار رومز میں ہی کیسز کی تیاری میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :