لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کی درخواست پریو ایچ ایس کو میڈیکل کے دو سو سے زائد طلبا سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دیدیا

بدھ 7 دسمبر 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کی درخواست پریو ایچ ایس کو میڈیکل کے دو سو سے زائد طلبا سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے سہارا میڈیکل کالج کیسربراہ ابرار الحق کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر درخواست گزار کالج کی رجسٹریشن ہوئی ،طلبہ کے ریگولر داخلے ہوئے اور امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ملی۔

(جاری ہے)

بار بار عدالت سے رجوع کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نیدرخواست گزار کالج کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے کسی نہ کسی مسئلے میں الجھا دیتے ہیںانہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ اب درخواست گزار نے کالج کے دو سو سے زائد طلبا کے سپلیمنٹری داخلوں پر اعتراض لگا دیا گیا ہے۔پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس طلبہ کو سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے رہا۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کو طلبہ سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :