آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کا انعقاد ناگزیر ہے ،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ووٹ کی قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 18:30

آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کا انعقاد ناگزیر ہے ،الیکشن کمیشن ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کا انعقاد ناگزیر ہے ،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ،بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 7دسمبر کو ووٹروں کی قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر رکن الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ ،صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان ،رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان ،عارفہ صدیق شریک تھیں۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹروں کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد خوش آئندہ ہے جب تک عوام میں شعورآگاہی نہ ہواس وقت تک انتخابات میں ووٹروں کی شرح کو نہیں بڑھایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہ اپنے کارکنوں کو اس حوالے سے ٹرین کرے ،انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اکثرووٹرلسٹوں میں غلطی کی وجہ سے ووٹر اپنی حق رائے دہی سے محروم ہوجاتے ہیںانہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کا انعقاد ناگزیر ہے۔ گورنربلوچستان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن الیکٹرونک مشینری کی مدد سے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں 33لاکھ 35ہزار رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ہے جن میں 19لاکھ 14ہزار مرد، 14لاکھ 19ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5لاکھ کے فرق کو جلد ختم گرینگے ،رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین تجارت اور میڈیا سے وابستہ افراد کی پہلے مرحلے میں انتخابات کرانے کی تجویز پر ضرور غور کرینگے کیونکہ یہ لوگ الیکشن کے روز اپنا ووٹ استعمال نہیں کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل چار سو جدید مشینر ی کی خریدیں گے جس کے لیے حکومت کو سمری ارسال کردی ہے جلد حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی ٹینڈر کرینگے تاکہ نہ صرف جدید مشینری کو نصب کرکے بلکہ اپنے لوگوں کو ضروری ٹریننگ بھی دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن ملک بھر میں ووٹروں میں شعور وآگاہی کیلئے مختلف سمینارواک سرکاری آفیسران اور میڈیا کے ساتھ مختلف تقاریب کا انعقاد کا پروگرام ہے آج ملک بھر میں تقاریب بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو آگاہی سے ہی ہم ٹرن آوٹ کو بڑا سکتے ہیں رکن الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ نادرا کو بھی چائیے کہ وہ س حوالے سے بلوچستان کے عوام کا مسئلہ حل کریں تاکہ صوبے کے عوام اپنی مرضی سے اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ووٹرز کااندراج اور پرانے فہرستوں میں غلطیوں کے حوالے سے پہلے ہی صوبائی الیکشن کمشنروں کو ہدایات جاری کرچکے ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ نئے ووٹروں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے نمائندے گھر گھر جاکر ووٹرکی تصدیق کرینگے صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بازید نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل ووٹر کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہونے کے ساتھ ساتھ ووٹر فہرست میں تصاویر ی فہرست کو یقینی بنائیں گے تاکہ جعلی ووٹوں کی استعمال کو روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں خواتین ،اقلیتوں اور معذور افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں گے تاکہ ووٹروں کی ٹرن آوٹ کو بڑھایا جاسکیں ،صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے حوالے سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف سمینار اورتقاریب منعقد کررہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے اپنے خطاب میں تجویز دی کہ آئندہ انتخابا ت میں ضروری ہے ،سرکاری ملازمین ،میڈیا اور وہ افراد جو تجارت کی غرض سے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کے لیے انتخابات سے قبل انکی ووٹنگ کو یقینی بنائے کیونکہ سرکاری ملازمین اور میڈیا ڈیوٹی پر موجود ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ استعمال نہیں کرسکتے ۔