ْ لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے متاثرہ بچے کو ویزا جاری کرنے کیلئے امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا

بدھ 7 دسمبر 2016 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے متاثرہ بچے اور اس کے والدین کو علاج کے غرض سے ویزا جاری کرنے لئے امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا ہے۔لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے متاثرہ طالبعلم محمد احمد کو امریکی قونصل خانے نے طلب کرلیا ہے، طالبعلم کو علاج کی غرض سے امریکا جانے کے لئے ویزا جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محمد احمد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امریکی قونصل خانے کو علاج کے غرض سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی سندھ کی درخواست منظور کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے متاثرہ طالبعلم اور والدین کو طلب کرلیا ہے، امریکی قونصل جنرل نے چودہ دسمبر کی صبح ساڑھے سات بجے قونصل خانے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے پروٹول افسر مظفر ہاشمی بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔