کیسکو عوام کو بجلی فراہمی کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے ،ایکسین کیسکو خضدار امیر علی بگٹی

بدھ 7 دسمبر 2016 18:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ایکسیئن کیسکو خضدار امیر علی بگٹی نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کیسکو عوام کو بجلی فراہمی کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات کررہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اپنے کنکشنز قانونی بنا کرمحکمے کو خسارے سے نجات دلانے کے لئے تعاون کریں ۔ خضدار میں دو ہزار نئے میٹرز نصب کردیئے گئے ہیں کوشش کررہ ہیں پورے شہر میں گھریلو صارفین کو قانونی بنا کر بجلی مکمل ترسیل کو ممکن بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ایکسیئن کیسکو خضدار امیر علی بگٹی نے کہاکہ کیسکو عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنارہاہے ۔ مستقبل و قریب میں لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ گھریلو اور زرعی صارفین کیسکو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے کنکشن قانونی بنائیں تاکہ کیسکو خسارے سے بچ سکے ۔

میں بذات خود اور میرا کیسکو کا عملہ صافین کے ساتھ بھر پورے تعاون کررہے ہیں کوشش کررہے کہ عوام کو کسی بھی زحمت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوںنے بتایاکہ شہر میں بعض مقامات پر اب تک دو ہزار سے زائد میٹر لگ چکے ہیں اور مذید میٹر لگائے جارہے ہیں ۔ جن صارفین پر بقایاجات ہیں ۔ وہ بقایاجات فوری طور پر ادا کردیں تاکہ بجلی کی ترسیل میں کوئی تعطل نہ آئے ۔ انہوںنے کہاکہ میرے دروزاے بجلی صارفین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ بجلی صارفین کے ساتھ خصوصی تعاون جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :