جشن عیدمیلادالنبیؐ سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوںپر صفائی کے انتظامات کیے جائیں،ایڈمنسٹریٹر

بدھ 7 دسمبر 2016 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے کہاہے کہ جشن عیدمیلادالنبی سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوںکے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات پر جہاں محافل میلاد ،نعت خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہوں وہاں صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات جلد ازجلد مکمل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیجشن عیدمیلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مساجد اور جلوس کمیٹیوں کے منتظمین اور بلدیہ غربی کے افسران نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ماہ ربیع الاول کے خصوصی ایام میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد، جلوس کی گزرگاہوں اور دیگر ایسے مقامات جہاں میلاد و نعت خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر مرمت کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جا رہاہے انہوںنے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجدکے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری اور د یگر ضروری نوعیت کے کام بھی بروقت پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں موقع پر موجود تمام محکمہ جاتی افسران نے ربیع الاول کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور تعمیر ومرمت کے کاموں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔