پانامہ کیس کے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، کمیشن کے ٹی او آرز سپریم کورٹ خود بنائے ‘سراج الحق
کمیشن بننے کی صورت میں وزیراعظم اپنے سرکاری اختیارات چھوڑ دیں ،حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ،پانامہ لیکس میں جن لوگوں کا نام آیا ان سب کا احتساب ہو لیکن آغاز حکمران خاندان سے ہو‘ امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 7 دسمبر 2016 18:18
(جاری ہے)
آف شور کمپنیوں کی وجہ سے حکمران ٹولہ بہت بدنام ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں جن لوگوں کا نام آیا ان سب کا احتساب ہو لیکن آغاز حکمران خاندان سے ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت کے ٹی او آرز کے بجائے کمیشن کے ٹی او آرز سپریم کورٹ خود بنائے کیونکہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پہلے حکومت نے تسلیم نہیں کئے اور کمیشن کے لئے محدود وقت مقرر ہونا چاہئے تاکہ کم از کم وقت میں اس معاملے کا فیصلہ ہو سکے۔
ہم چاہتے ہیں کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کا پہلے احتساب ہو کیونکہ وزیراعظم نے کسی حد تک اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے بچوں کی آف شور کمپنیاں ہیں اور انہوں نے خود کو احتساب کے لئے پیش بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کمیشن کے قیام کے بعد اپنے سرکاری اختیارات چھوڑ دیں تاکہ وہ کمیشن کی کارروائی پر اثرانداز نہ ہو سکیں اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں اس فیصلے سے عوام مطمئن بھی ہوں گے اور تحقیقات کے بعد جو فیصلہ سامنے آئے گا اس کے دور رس نتائج ہونگے۔ پوری دنیا میں یہ پریکٹس ہے کہ اگر تحقیقات جاری ہوں تو حکمران اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ میں جن لوگوں کا نام آیا ان سب کا احتساب ہو اور ان شہزادوں کا بھی احتساب ہو جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرا لئے۔ ہم کسی کو مقدس گائے تسلیم نہیں کرتے۔ احتساب سب کا ہو، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی دلدل میں حکمران ٹولے کا جہاز دھنس گیا ہے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ صرف سچ کا راستہ ہے۔ صرف سچ کے راستے سے ہی نجات ہے لیکن جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے سینکڑوں جھوٹ اور بولنا پڑتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ 2013ء میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی رہنماؤں نے اپنے گوشواروں میں اثاثے ظاہر کئے لیکن لندن لیکس اور پانامہ لیکس کے اثاثے ظاہر نہیں کئے گئے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ درست انداز میں تحقیقات کی جائیں اگر ایسا ہوا تو آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت بہت سے لوگ نااہل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس کو بنیاد بنا کر احتساب کا آغاز کیا جانا چاہئے۔ اگر نیب اپنی ذمہ داری پوری کرتا تو قوم کو یہ دن دیکھنا نہ پڑتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیب کا بھی احتساب ہو کیونکہ نیب کے افسران غریبوں کے ٹیکس سے مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، غفلت برتنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی او آرز تیار کر کے کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے جو مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے اور اس رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ اپنا واضح فیصلہ دے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے صرف وزیراعظم کے احتساب کے لئے کمیشن تشکیل دیا تو ہم اس بات پر زور دیں گے کہ دیگر لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے علاوہ دیگر لوگوں کے احتساب کی بات پر جن لوگوں کو اعتراض ہے ان لوگوں کا دامن صاف نہیں ہو گا اس لئے اعتراض کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پورے ملک میں موجود کرپٹ عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.