ْ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے ’’عام لوگ اتحاد ‘‘کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

پاناما لیکس پر کمیشن نہیں بنا چاہیے سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے‘تحر یک انصاف پر پیرا شوٹ لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے‘سیاست کو تجارت سے الگ کرینگے‘انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیحی نہیں ہے‘عوام کی جو دولٹ ہڑپ کی اس واپس لے کر آئیں گے‘پانامہ پر کمیشن کے خلاف ہوں ‘گی‘حکمرانوں نے لندن میں فلیٹ خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے‘لاہور میں چوہدری محمدانور او ر دیگر کے ہمراہ پر یس کا نفر نس

بدھ 7 دسمبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) تحر یک انصاف کے ناراض رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے ’’عام لوگ اتحاد ‘‘کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن نہیں بنا چاہیے سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے‘تحر یک انصاف پر پیرا شوٹ لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے‘سیاست کو تجارت سے الگ کرینگے‘انصاف کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیحی نہیں ہے‘عوام کی جو دولٹ ہڑپ کی اس واپس لے کر آئیں گے۔

وہ لاہور پریس کلب میں اپنی نئی سیاست جماعت ’’عام لوگ اتحاد‘‘ کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ کسان اتحاد کے چیئر مین چوہدری محمد انور،پنجاب کے صدر لالی خان،ڈاکٹر شفیق،طاہر سید،وسیم ظفر،فروز شاہ نورانی،ظفر عثمان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار موجود تھے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے مزید کہامیں کل بھی پاناما لیکس پر کمیشن بنے کے خلاف تھا اور آج بھی خلاف ہوںاس کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ ہی کرے گی‘حکمرانوں نے لندن میں فلیٹ خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے آج کی عدالیہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اس کی وجہ انتظامیہ نے ان کو یرغمال بنا لیا ہے‘ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اس کے خاتمے کے بغیر ہم دیگر ترقی یافتہ ممالک اک مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ہماری پارٹی میں کوئی شخص عہدوں کا خواہش مند نہیں ہے پارٹی میں 80عوامی نمائندے ہونگے اسمبلیوں میں 99فیصد نمائندوں کا تعلق امیر طبقے سے ہیں جبکہ ہماری ترجیحی ،یوتھ ،خواتین ،مینارٹی اور مزدور ہیں ہم ان کو اسمبلیوں میں لے کر آئیں گئے۔انہوں نے مزید کہا آئندہ عام انتخابات سے قبل پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :