بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ کشمیر میں رویہ ناقابل قبول ہے ‘ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا رویہ انتہائی افسوس ناک رہا ‘ اگر پاکستان کا و زیر خارجہ ہوتا تو ممکن ہے بہتر نتائج آتے

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ کشمیر میں رویہ ناقابل قبول ہے ‘ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا رویہ انتہائی افسوس ناک رہا ‘ اگر پاکستان کا و زیر خارجہ ہوتا تو ممکن ہے بہتر نتائج آتے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ سرتاج عزیز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کل وقتی وزیر خارجہ کرتا ہے۔ پاکستان کے باہر وزیر اعظم اور وزراء کی عزت ہماری عزت ہے۔ اگر پاکستان کا وزیر خارجہ ہوتا تو ممکن ہے بہتر نتائج آتے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری منتخب وزیر اعظم پہلے ملک کا سوچتا ہے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو پارلیمان میں آئیں گے۔ …(رانا)