عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ‘بلاول بھٹو سیاست ضرور کر یں مگر کسی بھی جماعت کو مخالفین کی پگڑ یاں اچھالنے کی سیاست نہیں کر نی چاہیے ،وثوق سے کہتاہوں ملک میں عدالتیں آزاد ہے ان پر اعتماد ہو نا چاہیے ‘سپیکر آفس کے پاس تحقیقات کا اختیار نہیں اس لیے تحر یک انصاف کا ریفر نس الیکشن کمیشن کوبھجوایا ‘پیپلزپارٹی اگر اپنی تنظیم سازی اور محنت کر یں تو اپنی پوزیشن بہتر کر سکتی ہے ‘انتخابات میں کسی بھی جماعت کی کامیابی کار کردگی کی بنیاد پر ہی ہوگی ‘میرے حلقے سمیت پورے لاہور میں ترقیاتی کام تیزی کیساتھ جاری ہیں‘سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اچھرہ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم تقرری کریں تو فیصلہ سیاسی تقرری قراردیدیا جاتا ہے‘ عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ‘بلاول بھٹو سیاست ضرور کر یں مگر کسی بھی جماعت کو مخالفین کی پگڑ یاں اچھالنے کی سیاست نہیں کر نی چاہیے ‘وثوق سے کہتاہوں ملک میں عدالتیں آزاد ہے ان پر اعتماد ہو نا چاہیے ‘سپیکر آفس کے پاس تحقیقات کا اختیار نہیں اس لیے تحر یک انصاف کا ریفر نس الیکشن کمیشن کو بجھوایا ‘پیپلزپارٹی اگر اپنی تنظیم سازی اور محنت کر یں تو اپنی پوزیشن بہتر کر سکتی ہے‘کوئی بھی سیاسی جماعت مر تی نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں میں اتارچڑھائوں آتا رہتا ہے ‘انتخابات میں کسی بھی جماعت کی کامیابی کار کردگی کی بنیاد پر ہی ہوگی ‘میرے حلقے سمیت پورے لاہور میں ترقیاتی کام تیزی کیساتھ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اچھرہ میں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہو یا کوئی او ر جماعت کوئی بھی سیاسی جماعت ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوتی اور جہاں تک پیپلزپارٹی کا تعلق ہے تو وہ اہم سیاسی جماعت جماعت ہے اگر انکے لوگ محنت کر یں تو وہ پوزیشن کو بہتر کر سکتے ہیں اور آخر میں فیصلہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی کر نا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے اور جون کے مہینے میں اسمبلی ختم ہوجائیں گی اور3ماہ پھر انتخابی مہم کیلئے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مگر کسی بھی جماعت کو مخالفین کی پگڑ یاں اچھالنے کی سیاست نہیں کر نی چاہیے میرے بارے تحر یک انصاف والوں نے بہت کچھ مگر عوام کی عدالت میں مجھے کامیابی ملی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت دی ہے سیاست میں کار کردگی پر بات ہونی چاہیے الزام تر شیوں کی سیاست نہ کی جائے ۔