نمل میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام "ایمرجنگ مارکیٹس میں کاروباری مواقع اور مشکلات " پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف تھے جبکہ گیلپ پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹراعجاز شفیع گیلانی ،متحدہ عرب امارات کی امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نکولینا نے افتتاحی سیشن میں اپنے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل،رجسٹرار، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دنیا میں مقابلے کیلئے فنی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین منڈی بنایا جا سکے، انہوں نے معاشرے میں تحمل اور برداشت کی اہمیت پر زور دیا اور اس انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر نمل یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔