ایران سے آنیوالے زائرین کی بس دالبندین کے قریب الٹ گئی،22خواتین ،مرد اور بچے زخمی ،چار کی حالت تشویشناک

بدھ 7 دسمبر 2016 17:54

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ایران سے آنے والے زائرین کی بس دالبندین کے قریب الٹ جانے سے 22خواتین ،مرد اور بچے زخمی چار کی حالت تشویشناک ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی پچیس بسوں پر مشتعمل کانوے کے ذریعے کوئٹہ کی جانب رواں دوان تھی کی چھتر اور نوکچاہ کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں 14خواتین ،6مرد اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔

زائرین کی تعلق ملتان ،شہداد کوٹ ،لاڑکانہ سے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹر سردار نجیب سنجرانی اور اے ڈی سی میرظفر ریکی ایس ایچ او عبدالستار سمالانی ڈاکٹر محمدانورسیاپاد بھی موجود تھے زخمیوں کو نوکچا سے دالبندین ایف سی کے اہلکاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :